ٹک ٹاک میں نیا سکیورٹی ہب متعارف، صارفین کی سکیورٹی مزید مضبوط

07:12 PM, 19 Mar, 2025

کیلیفورنیا:ٹک ٹاک نے اپنی ایپ میں سکیورٹی سیٹنگز کو مزید آسان بنانے کے لیے نیا سکیورٹی ہب متعارف کرایا ہے۔ اس ہب کی مدد سے صارفین اپنی سکیورٹی سیٹنگز کو ایک ہی جگہ پر منظم اور ذاتی ترجیحات کے مطابق ترتیب دے سکتے ہیں۔

"سکیورٹی چیک اپ" نامی یہ فیچر صارفین کو مختلف سکیورٹی آپشنز کو فعال یا غیر فعال کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ اس ہب کے ذریعے صارفین مشتبہ سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کر سکتے ہیں اور اپنے اکاؤنٹ کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے اہم تجاویز بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ فیچر صارفین کو لاگ ان کے لیے پاس کیز ان ایبل کرنے یا ٹو فیکٹر اتھینٹیکیشن فعال کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ مزید برآں، صارفین اپنے لاگ ان ڈیوائسز کا اسٹیٹس دیکھ سکتے ہیں یا انہیں ڈیلیٹ بھی کر سکتے ہیں۔

اس نئے سکیورٹی فیچر تک رسائی کے لیے ٹک ٹاک ایپ میں سیٹنگز اینڈ پرائیویسی مینیو میں جا کر "سکیورٹی اینڈ پرمیشنز" آپشن پر کلک کیا جا سکتا ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے یہ نیا اضافہ صارفین کی سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی ٹک ٹاک نے والدین کے لیے پیرنٹل کنٹرول فیچرز متعارف کرائے تھے تاکہ وہ اپنے بچوں کی مانیٹرنگ کر سکیں۔

مزیدخبریں