کراچی: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران شدید مندی دیکھی گئی۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 3,000 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 151,051 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن ہنڈرڈ انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور یہ 154,292 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، یعنی 4,276 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔