قطر نے ایرانی سفارت خانے کے عملے کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا

11:22 AM, 19 Mar, 2026

دوحہ: قطر نے ایرانی سفارت خانے کے عسکری اور سکیورٹی عملے کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ یہ اقدام ایران کے بار بار حملوں کے جواب میں کیا گیا، جن میں حال ہی میں راس لفان انڈسٹریل سٹی پر میزائل حملہ شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے بعد قطر اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات میں شدید تناؤ پیدا ہو گیا ہے، جبکہ خلیج میں توانائی سیکیورٹی کے بحران کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔

قطر کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کی کارروائی خطرناک کشیدگی اور ریاستی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے اور یہ قطر کی قومی سلامتی اور خطے کے استحکام کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔ وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ اگرچہ قطر نے آغاز سے ہی کشیدگی میں خود کو شامل نہیں کیا، ایران مسلسل پڑوسی ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے، جو علاقائی اور عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔

مزیدخبریں