اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک بھر میں چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے کسی بھی حصے سے چاند کی رویت کی کوئی مصدقہ شہادت موصول نہیں ہوئی۔چیئرمین کمیٹی کے مطابق ملک بھر میں کل 30 واں روزہ ہوگا اور رمضان المبارک کا مہینہ 30 ایام پر محیط ہوگا۔
یکم شوال 1447ھ اور عید الفطر اب ملک بھر میں ہفتہ 21 مارچ کو مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ زونل کمیٹیوں اور تکنیکی ماہرین کی رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں چاند نظر آنے کی کوئی بھی شرعی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کی بنیاد پر یہ متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے۔مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ملی، لہٰذا عید الفطر ہفتہ 21 مارچ کو ہوگی۔
شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر بروز ہفتہ 21 مارچ کو ہوگی
08:31 PM, 19 Mar, 2026