پاکستان ، چین کا دفاعی تعاون جنگی برتری میں تبدیل ، بھارت بے بس ، عالمی میٖڈیا کا اعتراف

11:51 AM, 19 May, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتا ہوا دفاعی تعاون اب صرف معاہدوں تک محدود نہیں رہا، بلکہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں یہ اتحاد جنگی برتری کی صورت میں دنیا کے سامنے آ گیا ہے۔

عالمی میڈیا نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ چین سے حاصل کردہ جدید جنگی ٹیکنالوجی  خصوصاً J-10C لڑاکا طیارے اور PL-15 میزائل سسٹم  نے پاکستانی فضائیہ کو بھارتی طیاروں کے خلاف نمایاں برتری دلائی۔

برطانیہ، امریکہ اور فرانس کے معروف میڈیا اداروں نے اپنی رپورٹس میں تسلیم کیا ہے کہ اربوں ڈالر مالیت کے بھارتی رافیل طیارے میدان جنگ میں چینی ہتھیاروں کے مقابلے میں مؤثر ثابت نہیں ہو سکے۔

معروف جریدے دی اکانومسٹ نے لکھا کہ چین کے ہتھیاروں نے پاکستان کے ہاتھوں اپنی پہلی بڑی عملی آزمائش "کامیابی سے" مکمل کی۔ رپورٹ کے مطابق جدید چینی ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی فورسز نے نہ صرف دشمن کے حملوں کو روکا بلکہ بھارت کی عسکری منصوبہ بندی کو بھی ناکام بنا دیا۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق چین سے حاصل کردہ جدید ایئر ڈیفنس سسٹمز، ڈرونز اور ہائپر سونک میزائلز نے پاکستان کو خطے میں ایک تکنیکی برتری دلا دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چین کے تعاون سے تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کو بھی عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں