پاکستان سٹاک ایکسچینج نے 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

03:40 PM, 19 May, 2025

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) نے یومِ تکبیر کے موقع پر 28 مئی 2025 بروز بدھ کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان پاکستان سٹاک ایکسچینج کے مطابق، چیف مارکیٹ آپریشن کی جانب سے تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یومِ تکبیر کے قومی دن کی مناسبت سے اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

واضح رہے کہ 28 مئی کو پاکستان کے جوہری طاقت بننے کی یاد میں یومِ تکبیر منایا جاتا ہے، جو قومی اہمیت کا حامل دن ہے۔ اس دن ملک بھر میں مختلف تقریبات اور دعائیہ اجتماعات منعقد کیے جاتے ہیں۔

مزیدخبریں