بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، تین دہشت گرد ہلاک

08:13 PM, 19 May, 2025

راولپنڈی:سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے دو مختلف اضلاع میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گرد بھارت کے حمایت یافتہ گروہ سے تعلق رکھتے تھے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائیاں 17 اور 18 مئی کو بلوچستان کے اضلاع آواران اور کیچ میں کی گئیں، جن میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    "ضلع آواران کے علاقے گشکور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جو بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر عمل میں آیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز، تنصیبات اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جسے تخریبی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں امن دشمن عناصر کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے تاکہ صوبے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں