امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر طے شدہ حملہ مؤخر کرنے کا اعلان، عسکری قیادت کو کسی بھی لمحے بڑی کارروائی کے لیے ہائی الرٹ رہنے کا حکم

09:05 AM, 19 May, 2026


واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف طے شدہ عسکری کارروائی کو عارضی طور پر مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکی فوج کو مشرقِ وسطیٰ میں الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ کوئی قابلِ قبول معاہدہ طے نہ پا سکا، تو کسی بھی لمحے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی صدر نے اپنے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ انہوں نے عسکری حکام کو ایران پر ہونے والا حملہ روکنے کا حکم دیا ہے، تاہم انہوں نے فوج کو پینٹاگون اور خطے میں 'ریڈی پوزیشن' پر رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ حکم ملتے ہی کارروائی کی جا سکے۔
    ا نہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایران کے خلاف کارروائی کو ایک موقع دینے کے لیے مؤخر کیا ہے، لیکن ہماری تیاری مکمل ہے۔ اگر ایک جامع اور قابلِ قبول معاہدہ سامنے نہ آیا تو امریکی فوج کسی بھی لمحے ایران پر ہولناک اور بڑے پیمانے کا حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
واشنگٹن حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ خطے کے امن اور اپنے اتحادیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، تاہم ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور اشتعال انگیزی سے باز رہنا ہوگا، بصورتِ دیگر اسے سخت فوجی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزیدخبریں