وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ 3 ممالک کا دورہ کریں گے

03:44 PM, 19 Nov, 2019

وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ تین ممالک کا دورہ کریں گے،وزیراعظم 15 دسمبر سے 21 دسمبر تک تین غیر ملکی دورے کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان دسمبر میں 3 ممالک کا 7 روزہ دورہ کریں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 16 دسمبر کو دو روزہ دورے پر بحرین جائیں گے،وزیراعظم عمران خان 17 دسمبر کو دو روزہ دورے پر سوئٹزرلینڈ جائیں گے،

وزیراعظم جنیوا میں پناہ گزینوں سے متعلق عالمی کانفرنس میں شریک ہونگے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 19 دسمبر کو تین روزہ دورے پر ملائیشیا جائیں گے، وزیراعظم عمران خان 21 دسمبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔

مزیدخبریں