لائبہ خان نے کویت کے بزنس مین سے خفیہ شادی کرلی

Laiba Khan secretly married a Kuwaiti businessman
کیپشن: تصویہ بشکریہ لائبہ خان فیس بک

لاہور:خوبرواداکارہ وپرفارمرلائبہ خان نے خفیہ طورپرکویت کے بزنس مین سے شادی کرلی،ان کے شوہرکا نام عبدالجبارمعلوم ہوا ہے۔


تفصیلات کے مطابق اداکارہ کے نکاح میں ان کے قریبی عزیز،دوست اوررشتہ دارشریک ہوئے تھے، جبکہ کویت کے بزنس مین عبدالجباربہت جلدپاکستان میں ایک بڑے ایونٹ کا اہتمام کریں گے،جس میں میڈیا اورشوبزکے لوگوں کو دعوت دی جائے گی۔


خیال رہے کہ لائبہ خان نے بلاول بھٹو سے شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے بلاول بھٹو زرداری نے بے حد متاثر کیا ہے اور ان میں ایک بڑے لیڈر کی تمام خوبیاں موجود ہیں ،میں ان سے بڑی متاثر ہوں اور میری خواہش ہے کہ میں بلاول بھٹو کی شریک حیات بنوں۔

 انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حمزہ شہباز بھی خوبصورت ہیں مگر وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ویسے بھی مجھے بلاول بھٹو سے ہی جنون کی حد تک محبت ہے اور میں ان سے ہی شادی کی خواہش مند ہوں۔


 انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب میں بلاول سے شادی کرلوں گی تو آصف علی زرداری بھی مجھے تسلیم کرلیں گے۔