بھارت نے آسٹریلیا کو فتح کیلئے 241 رنز کا ہدف دے دیا 

بھارت نے آسٹریلیا کو فتح کیلئے 241 رنز کا ہدف دے دیا 

احمد آباد : کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں بھارت نے فتح کے لیے آسٹریلیا کو 241 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ 

ورلڈکپ کا فائنل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، اس اسٹیڈیم میں ایک لاکھ 32 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے۔

بھارت کی طرف سے ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے نصف سنچریاں سکور کیں جبکہ کپتان روہت شرما نے جارحانہ 47 رنز بنائے اس کے علاوہ کوئی بھارتی بلے باز آسٹریلی باؤلرز کا مقابلہ نہیں کرسکا۔اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے۔ 

واضح رہے کہ اس ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے والی بھارتی ٹیم اب تک ناقابلِ شکست ہے، بھارتی ٹیم نے پہلے مرحلے میں تمام 9 ٹیموں کو اور پھر سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرایا تھا جب کہ آسٹریلیا نے ابتدائی دو میچ ہارنے کے بعد اگلے آٹھ میچ جیتے۔