آزاد جموں و کشمیر کی نئی 20 رکنی کابینہ آج ایوانِ صدر میں حلف اٹھائے گی

10:53 AM, 19 Nov, 2025

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کی نئی 20 رکنی کابینہ آج ایوانِ صدر میں حلف اٹھائے گی۔ قائم مقام صدر چودھری لطیف اکبر وزراء سے حلف لیں گے۔ نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں 18 وزراء اور 2 مشیر شامل ہوں گے، جن میں سابق وزیراعظم چودھری انوارالحق کی کابینہ کے وزیر قانون میاں عبدالوحید کو سینئر وزیر کا عہدہ دیا گیا ہے۔ اس سے قبل کابینہ کی حلف برداری مؤخر کر دی گئی تھی، کیونکہ مشاورتی مراحل مکمل نہ ہونے کی وجہ سے وزراء کی تعداد اور محکموں پر اختلافات موجود تھے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور اور وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں دو روز تک جاری رہنے والی مشاورت کے بعد 20 رکنی کابینہ کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا۔ حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور وزراء کو محکمے الاٹ کریں گے۔

مزیدخبریں