طاہر زمان پرو ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے فرائض سنبھالنے پر رضامند

03:15 PM, 19 Nov, 2025

لاہور: قومی ہاکی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ طاہر زمان نے پرو ہاکی لیگ میں ٹیم کی کوچنگ کے فرائض دوبارہ سنبھالنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی نے ملاقات کے دوران طاہر زمان کے سابق گلے شکوے دور کیے، جس کے بعد طاہر زمان نے لیگ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔

 بتایا گیا ہے کہ طاہر زمان اس سے قبل دو کھلاڑیوں کے ڈسپلنری معاملات پر مناسب کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے بنگلہ دیش جانے سے انکار کر چکے تھے۔

مزیدخبریں