نئے صوبے کی ضرورت حقوق کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہے:مصطفیٰ کمال

03:32 PM, 19 Nov, 2025

کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ صوبے بنانے کے قانون میں آئینی ترمیم بھی کی جا سکتی ہے اور نئے صوبے کی بات اس وقت کی جاتی ہے جب ہمیں حقوق نہیں دیے جاتے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  وزیراعلیٰ کچرا اٹھانے کے ذمہ دار بنے ہوئے ہیں، کون سی صوبائی حکومت یہ کام کرتی ہے؟.

مصطفیٰ کمال نے مالی مسائل کی جانب بھی اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کے 2,400 ارب روپے ملے، جبکہ کراچی کو 800 ارب روپے ملنے چاہیے تھے مگر 100 ارب بھی نہیں ملے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کہتا ہے کہ سارے پیسے وزیراعلیٰ کو دے دیے گئے، جائیں اور وزیراعلیٰ سے لیں۔

مزیدخبریں