پاک بحریہ کا کامیاب انسداد منشیات آپریشن، 130 ملین ڈالر مالیت کی منشیات ضبط

07:08 PM, 19 Nov, 2025

کراچی: پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں انسداد منشیات کا بڑا آپریشن کرتے ہوئے 130 ملین ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کر لی ہیں۔ پی این ایس تبوک کے ذریعے کی جانے والی اس کارروائی کے دوران مشکوک ماہی گیر کشتی سے 2,000 کلوگرام سے زائد میتھم فیٹامائن (آئس) قبضے میں لے لی گئی۔

پاک بحریہ کے مطابق یہ آپریشن سعودی عرب کی زیر قیادت کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی ٹاسک فورس 150 کی معاونت سے انجام پایا۔ یہ گزشتہ دو ماہ میں پاک بحریہ کا مسلسل تیسرا کامیاب انسداد منشیات آپریشن ہے۔ پاک بحریہ نے کہا کہ وہ قومی بحری مفادات کے تحفظ اور عالمی میری ٹائم سیکیورٹی میں اپنا فعال کردار جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزیدخبریں