میاں نواز شریف کیوں پیش نہیں ہو رہےٗ ان سے ہی پوچھیں : کیپٹن (ر) صفدر

میاں نواز شریف کیوں پیش نہیں ہو رہےٗ ان سے ہی پوچھیں : کیپٹن (ر) صفدر


اسلام آباد:’’آپ یہ سوال نوازشریف سے پوچھیں‘‘کیپٹن(ر)صفدر نے صحافیوں کو ٹکا سا جواب دیدیا۔


تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں مریم نواز اور کیپٹن(ر) پیشی کیلئے آئے تو اس موقع پر صحافیوں نے ان کو گھیر لیا اور سوال کیا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف احتساب عدالت میں کیوں پیش نہیں ہورہے اورکب پیش ہوں گے ؟ جس پر کیپٹن(ر)صفدر نے منہ بناتے ہوئے مختصر سا جواب دیا کہ آپ لوگ یہ سوال میاں نوازشریف سے پوچھیں ۔


واضح رہے کہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ میاں نوازشریف عدالت میں حاضر نہ ہوسکے اور وہ لندن میں قیام پذیر ہیں۔سابق وزیر اعظم کی غیر موجودگی میں ان کے مقرر کردہ نمائندے ظافر خان عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔