کراچی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کا سربراہ گرفتار، ترجمان رینجرز

کراچی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کا سربراہ گرفتار، ترجمان رینجرز
کیپشن: ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ترجمان رینجرز۔۔۔۔۔فوٹو/اسکرین گریب

کراچی: رینجرز نے شہر میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کے سربراہ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ترجمان رینجرز کےمطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال کی ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی میں کارروائی کی گئی جس میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کے سربراہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا اور اس کی شناخت وصی اللہ کے نام سے ہوئی۔ ملزم ناظم آباد اور شریف آباد میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔