سارے چودھری مر جائیں تب بھی مولانا کو اقتدار نہیں ملے گا، شیخ رشید

سارے چودھری مر جائیں تب بھی مولانا کو اقتدار نہیں ملے گا، شیخ رشید
کیپشن: اس بار جمہوریت کو شب خون لگا تو فیصلے جلد ہوں گے، شیخ رشید۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا دھرنا ابھی گرے لسٹ میں ہے اور جے یو آئی (ف) نے ابھی دھرنے کی بات نہیں کی جن کے اشاروں پر مولانا کھیلنے جا رہے ہیں ان کی سیاست تباہ ہو جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کے دروازے بند کرنا جمہوریت کیخلاف ہے اور سارے چودھری مر جائیں تب بھی مولانا کو اقتدار نہیں ملے گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا اس بار جمہوریت کو شب خون لگا تو فیصلے جلد ہوں گے اور میری درخواست تاخیر سے سنی گئی لیکن عمران خان نے کمیٹی بنا دی۔ مدرسے دین کے مینار ہیں اور میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں اور مولانا گولڈن ٹمپل گئے لیکن کبھی قائداعظم کے مزار پر حاضری نہیں دی۔

وفاقی وزیر ریلوے نے وزیراعظم اور آرمی چیف ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں اور ملک میں مہنگائی کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں تاہم آج پاکستان معاشی بہتری کی جانب گامزن ہے۔