اوکاڑہ،زیر تعمیر مکان کی چھت گر گئی،5 افراد جاں بحق 

اوکاڑہ،زیر تعمیر مکان کی چھت گر گئی،5 افراد جاں بحق 

اوکاڑہ : اوکاڑہ کے علاقےگیمبر اڈہ کے نواح میں واقع 60 فور آر میں مکان کی چھت گر گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے ،جن میں ایک خاتون اور 4 بچے شامل ہیں۔ 

  ابتدائی تحقیقات کے مکان زیر تعمیر تھا اور چھت پر ملبہ رکھا ہوا تھا جس کا وزن چھت برداشت نہ کر سکی اور گر گئی، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 3 ایمبولینس، فائربریگیڈ  اور ریسکیو وہیکلز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔ ریسکیو ٹیموں نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملبے تلے دبنے والے متاثرین کو نکال لیا۔ ریسکیو ٹیموں نے بچوں اور خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کردیا۔ 

دوسری جانب پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ کے قریب ایم فور موٹر وے پر ٹریلراور کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت35 سالہ ذیشان کے نام سے ہوئی۔امدادی ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے شخص اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ موٹر وے پر حادثات میں روز بروزاضافہ ہوتا جا رہا ہے اورایک ہفتہ قبل بھی گوجرہ کے قریب ایم فور موٹر وے پرکار ٹریلر  سے ٹکرا گئی تھی،جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے  پانچ افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ایک بچے سمیت خاتون زخمی ہوگئی تھی۔