پاکستان میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا، مزید تین افراد کی جان لے گیا

پاکستان میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا، مزید تین افراد کی جان لے گیا

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا ، کورونا کا مہلک وار آج مزید تین افراد کی جان لے گیا ۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 8 ہزار 815 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 55 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

این آئی ایچ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک میں مثبت کیسز کی مثبت شرح 0.62 فیصد رہی ریکارڈ کی گئی جبکہ کورونا سے متاثر 45 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

واضح رہے کہ کورونا کے کیسز میں اضافے کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس وبا کے خلاف متحرک ہو گئیں ہیں اور کورونا کی موجودہ صورتحال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ دوسرے ملکوں سے آنے والے مسافروں کی کورونا سے متعلق سخت نگرانی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔

مصنف کے بارے میں