پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایجوکیشن سروسز لمیٹڈ(بیکن ہاؤس) کے درمیان کرکٹرز کے لیے تعلیمی سکالرشپ معاہدہ طے پا گیا

11:39 AM, 19 Oct, 2025

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک تعلیمی ادارے کے ساتھ کرکٹرز کے لیے تعلیمی اسکالرشپ کا معاہدہ کیا ہے۔ لاہور میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی دستخط کی تقریب میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی، پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی اور جی ایم ڈومیسٹک جنید ضیاء بھی موجود تھے۔

اس معاہدے کے تحت پاکستان کے 16 ریجنز سے تعلق رکھنے والے انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کیٹیگریز کے 120 نمایاں کھلاڑیوں کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔ یہ تعلیمی اسکالرشپ تین برس تک فعال رہے گی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ نوجوان کرکٹرز کو کھیل کے ساتھ تعلیم پر بھی توجہ دینے کا موقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس شراکت داری سے مستقبل کے کرکٹ اسٹارز کی تعلیمی ضروریات پوری کی جا سکیں گی اور اسکالرشپ کے دائرہ کار کو مزید بڑھایا جائے گا۔

مزیدخبریں