پری نیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

07:11 PM, 19 Oct, 2025

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پری نیتی چوپڑا اور ان کے شوہر، سیاستدان راگھو چڈھا نے بالآخر اپنے گھر ایک نئے مہمان کا استقبال کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، پری نیتی اور راگھو کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کی خوشخبری جوڑے نے آج دوپہر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مشترکہ طور پر دی۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں پری نیتی اور راگھو نے لکھا، "آخرکار وہ آ گیا، ہمارا ننھا بیٹا! ہم تو بھول ہی گئے تھے کہ اس سے پہلے کی زندگی کیسی تھی۔ ہمارے ہاتھ بھر گئے ہیں، لیکن دل اس سے بھی زیادہ بھر گیا ہے۔"

پوسٹ کے آخر میں دونوں نے مزید کہا، "پہلے ہم صرف ایک دوسرے کے لیے تھے، لیکن اب ہمارے پاس سب کچھ ہے۔" جیسے ہی یہ خوشخبری شیئر کی گئی، جوڑے کو مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

مزیدخبریں