ہالی ووڈ فلم ’’ڈیولز گیٹ‘‘ رواں سال ریلیز کی جائیگی

ہالی ووڈ فلم ’’ڈیولز گیٹ‘‘ رواں سال ریلیز کی جائیگی

نیویارک : ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’’ڈیولز گیٹ‘‘ رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

کلے اسٹوب کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ایف بی آئی ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جو ایک خاتون اور اس کے بچے کی پر اسرار گمشدگی کا معمہ حل کرنے کی کوشش کرتا دکھائی دیتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں مائلو وینٹیم گلیا،برجٹ ریگن،ایمنڈا اسکل،شان اشمور،ایڈم ہرٹگ،جوناتھن فریکس اور اسپینسر ڈریور سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔اسکائیلر میڈنک کی پروڈیوس کردہ یہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپو ر فلم رواں برس سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔