ایشیا کپ : بھارتی ٹیم نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

ایشیا کپ : بھارتی ٹیم نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
کیپشن: image by facebook

دبئی : ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت نے ہانگ کانگ کی ٹیم کو 26 رنز سے شکست دے دی ، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 285  رنز بنائے ۔

دھون نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 120 گیندوں پر 127 رنز بنائے ، ریادو نے 70 گیندوں پر 60  سکور کی شاندار اننگ کھیلی ، جادیو نے 28 ، کمار نے 9 رنز بنائے ۔

کے ڈی شاہ نے تین ، احسان خان نے دو ، اعزاز خان اور احسان نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ، ہانگ کانگ کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے جواب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر  259 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ، کے کے احمد اور چاہا نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں ۔