لاہور کی سڑکوں پر بھیک مانگتی خاتون کی حقیقت جان کر آنکھیں نم ہو جائیں گی

لاہور کی سڑکوں پر بھیک مانگتی خاتون کی حقیقت جان کر آنکھیں نم ہو جائیں گی

لاہور: لاہور کی سڑکوں پر بھیک مانگتی خاتون کی حقیقت جان کر آپ کی آنکھیں‌نم ہو جائیں‌گی
یہ خاتون اپنے وقت کی مشہور شاعرہ اور صحافی روبینہ پروین ہیں، جو گذشتہ تین سال لاہور کی سڑکوں پر بھیک مانگ رہی ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روبینہ پروین تین سال سے ایک جھونپڑی میں اپنے شب و روز گزار رہی ہیں، ان کے پاس سر چھپانے کو جگہ نہیں ہے۔

روبینہ اورنج لائن ٹرین میٹرو اسٹرکچر کے نیچے قائم کی گئی جھونپڑی میں رہ رہی ہیں۔ تین سال سے وہ اس حال میں ہیں مگر کوئی ان کی دستگیری کو نہیں آیا۔روبینہ پروین نے 15 سال تک مختلف نیوز چینلز میں فرائض سرانجام دئیے ہیں۔ چند سال قبل اُن کی طلاق ہو گئی اور پھر ان کی والدہ کی بھی وفات ہوگئی، جس کا اُن کے ذہن پر بہت گہرا اثر ہوا۔

وہ قریبی رشتہ داروں کے سہارے زندہ تھیں مگر ان رشتہ داروں نے بھی انہیں گھر سے نکال دیا جس کے بعد دربدر کی ٹھوکریں کھانا اُن کا مقدر بن گیا۔وہ ذہنی طور پر بری طرح سے متاثر ہوچکی ہیں، البتہ آج بھی ان کی جھونپڑی میں اخبارات اور رسالے موجود ہیں جو صحافت سے اُن کی محبت کی علامت ہیں۔