'نواز شریف، مریم اور صفدر کو واپس وہیں جانا پڑے گا جہاں سے باہر آ رہے ہیں'

'نواز شریف، مریم اور صفدر کو واپس وہیں جانا پڑے گا جہاں سے باہر آ رہے ہیں'
کیپشن: مسلم لیگ (ن) کا جشن 20 اپریل جیسا ہے کیونکہ یہ لوگ بری نہیں ہوئے، فیصل جاوید۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ نوازشریف، مریم اور صفدر کی اصل منزل اڈیالہ جیل ہے۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کے دوران پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر رد عمل میں کہا کہ نواز شریف، مریم اور صفدر کی سزائیں معطل ہوئی ہیں ابھی دیگر ریفرنسز میں بھی فیصلے آنا باقی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ مجرم ہیں اور ان کا جرم موجود ہے جبکہ منی لانڈرنگ، کرپشن اور منی ٹریل سمیت جو چیزیں یہ لوگ نہیں بتا سکے وہ اپنی جگہ موجود ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کا جشن 20 اپریل جیسا ہے کیونکہ یہ لوگ بری نہیں ہوئے۔ ان کی اصل منزل اڈیالہ جیل ہے۔ انہیں واپس وہیں جانا پڑے گا جہاں سے باہر آ رہے ہیں۔