عادی مقدمے بازی کو بند کریں گے، پٹھانوں کا اخلاق اچھا لیکن دشمنی لمبی چلاتے ہیں: چیف جسٹس 

عادی مقدمے بازی کو بند کریں گے، پٹھانوں کا اخلاق اچھا لیکن دشمنی لمبی چلاتے ہیں: چیف جسٹس 

اسلام آباد: چیف جسٹس  جسٹس قاضی فائز عیسیٰ  نے کہا ہے کہ پٹھان کا اخلاق بے مثال، پٹھان دشمنی بڑی لمبی چلاتے ہیں۔

زمین کے تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کا وکیل کے ساتھ دلچسپ مکالمہ ہوا۔ دوران سماعت وکیل منیر پراچہ نے عدالت کو بتایا کہ 2 بھائیوں کا آپس میں تنازع تھا۔ جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ پٹھان تو سب سے اچھے ہوتے ہیں۔

چیف جسٹس نے مکالمہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ جتنا اخلاق آپ کو وہاں ملے گا ایسا کہیں اور نہیں۔ پٹھان بس دشمنی بڑی لمبی چلاتے ہیں، جس پر وکیل نے کہا کہ لگتا ہے میں نے غلط جگہ پر ایسی بات کردی۔ اس موقع پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

چیف جسٹس نے ساتھی ججز کو دیکھ کر ریمارکس دیے کہ مجھے نہیں لگتا کہ بینچ میں اس معاملے پر اتفاق رائے ہوگا۔ ہم نے عادی مقدمہ بازی کے راستے کو بند کرنا ہے۔

مصنف کے بارے میں