ایشیا کپ کے بعد اے سی سی کا اجلاس 30 ستمبر کو دبئی میں ہوگا

01:16 PM, 19 Sep, 2025

لاہور : ایشیا کپ کے اختتام پر ایشیاء کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا اجلاس 30 ستمبر کو دبئی میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت اے سی سی کے صدر محسن نقوی کریں گے۔

اجلاس میں ایشیا کپ کے دوران پیدا ہونے والے تنازعات پر بات چیت متوقع ہے۔ بھارت کی نمائندگی کون کرے گا، اس کا فیصلہ 28 ستمبر کو بی سی سی آئی کے اجلاس میں ہوگا، جہاں راجیو شکلا اور آشش شیالر بی سی سی آئی کے نمائندے ہوں گے۔

اس اجلاس کا سب سے اہم ایجنڈا اے سی سی کے نائب صدر کے انتخاب کا عمل ہوگا۔ امارات کرکٹ بورڈ کے معتمدِ عمومی مبشر عثمانی نائب صدر کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار سمجھے جاتے ہیں۔

مزیدخبریں