جنوبی غزہ میں سڑک کنارے بم دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

03:31 PM, 19 Sep, 2025

غزہ : جنوبی غزہ کے رفح شہر میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے کے نتیجے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ صہیونی فوج نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک افسر اور تین فوجی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ صبح تقریباً 9:30 بجے رفح کے جنینا علاقے میں پیش آیا، جب ایک بکتر بند گاڑی سڑک کنارے بم سے ٹکرا گئی۔ اس دوران گاڑی کے ساتھ دو دیگر فوجی گاڑیاں بھی تھیں۔

ہلاک ہونے والوں میں 26 سالہ میجر عمری چائی، 23 سالہ لیفٹیننٹ ایران شیلم، 22 سالہ لیفٹیننٹ ایتان، اور 20 سالہ لیفٹیننٹ رون ایریلی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔صہیونی فوج نے مزید کہا ہے کہ اس حملے کے بعد علاقے میں حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں