جی ایچ کیو حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی کا ویڈیو لنک پر عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

12:40 PM, 19 Sep, 2025

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے انسداد دہشتگردی عدالت کی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران عمران خان کو  جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت کے مطابق عمران خان کو تین مرتبہ ویڈیو لنک پر پیشی کے لیے پیغام بھیجا گیا۔ پہلی بار صبح ساڑھے 10 بجے رابطہ کیا گیا، پھر 11 بجے اور آخر کار 11 بج کر 25 منٹ پر وہ ویڈیو لنک پر پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل، فیصل ملک، نے مؤکل سے اکیلے میں بات کرنے کی اجازت مانگی، جو عدالت نے دے دی۔ تاہم، قانونی نکات پر گفتگو کے بجائے عمران خان نے سیاسی نوعیت کی باتیں شروع کر دیں۔

عمران خان نے وکلا کو ہدایت دی کہ وہ ویڈیو لنک کے ذریعے جاری کارروائی کا بائیکاٹ کریں، جس پر وکلا صفائی عدالت سے واک آؤٹ کر گئے۔

اس کے باوجود عدالت نے سماعت جاری رکھی اور گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ وکلا کی جانب سے ویڈیو لنک نوٹیفکیشن کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں