اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے انتظامی اقدامات کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
ججز کا مؤقف ہے کہ چیف جسٹس انتظامی اختیارات سے ججز کے عدالتی اختیارات ختم نہیں کر سکتے، اور کسی جج کو کام سے روکنے کا اختیار صرف آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت ہی حاصل ہے۔ درخواست میں سپریم کورٹ سے معاملے کو قابلِ سماعت قرار دے کر فیصلہ دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
03:13 PM, 19 Sep, 2025