نومئی کیسز: خدیجہ شاہ سمیت 8 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

04:21 PM, 19 Sep, 2025

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے مقدمات میں پیش نہ ہونے پر خدیجہ شاہ سمیت 8 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیسز کی سماعت کے دوران خدیجہ شاہ، عمران، فائزہ عظمت، عثمان، احمد مرسلین، حمزہ سہیل اور محمد خالد کے وارنٹ جاری کیے۔

عدالت نے دو ملزمان، عبدالرزاق اور صفدر، کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی شروع کر دی ہے اور ان کے خلاف اشتہارات جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ دونوں ملزمان جناح ہاؤس حملے میں نامزد ہیں۔

مزیدخبریں