میرا ڈمپل ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہے:فیصل رحمان کا دعویٰ

04:51 PM, 19 Sep, 2025

کراچی :سینئر پاکستانی اداکار فیصل رحمان نے اپنے نمایاں ڈمپلز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ڈمپلز ہانیہ عامر کے مقابلے میں زیادہ مشہور ہیں کیونکہ ہانیہ انڈسٹری میں نئی ہیں جبکہ وہ کئی دہائیوں سے کام کر رہے ہیں۔

فیصل نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ ان کے دونوں گالوں پر ڈمپل ہیں، جن میں سے ایک زیادہ نمایاں ہے اور وزن بڑھنے پر دوسرا بھی نظر آتا ہے۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ان کے ڈمپلز کی وجہ سے بڑی عمر کی خواتین بھی ان کی مداح ہیں۔

اداکار نے بچپن کی یادیں بھی شیئر کیں اور بتایا کہ بھارت میں کام کرنے کا شوق تھا لیکن پاکستانی ہونے کی وجہ سے مواقع محدود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں کام کرنے میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہیے۔

شادی نہ کرنے کے سوال پر فیصل رحمان نے کہا کہ وہ ہمیشہ آزاد رہنا پسند کرتے ہیں اور زندگی اپنی مرضی سے جینا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں