اسلام آباد: سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ قائمہ کمیٹیاں پارلیمنٹ کی روح ہیں اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قومی اسمبلی اور سینیٹ میں موجود ہے، بہتر یہی ہوگا کہ وہ سٹینڈنگ کمیٹیوں میں بھی موجود رہے اور اپنا جمہوری کردار ادا کرے۔
عرفان صدیقی نے "ایکس" پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کی رفتار بتا رہی ہے کہ جلد ہی پی ٹی آئی مایوسی اور جھنجلاہٹ کے باعث پارلیمنٹ اور بعض ججز عدلیہ سے باہمی مفاد کی خاطر مستعفی ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے اس صورتحال کو پاکستان کے لیے ایک بڑا بحران قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ملک کو دوبارہ کسی بڑے سیاسی بحران میں دھکیلنا ہے، جس کا امکان ایک اور بڑی ناکامی اور رسوائی کی صورت میں سامنے آ سکتا ہے۔