اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جو سٹریٹجک دفاعی معاہدہ ہوا ہے، وہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں بلکہ یہ معاہدہ باہمی دفاع کی غرض سے کیا گیا ہے۔معاہدے کے تحت اگر کسی ایک ملک پر حملہ کیا گیا تو اسے دوسرے ملک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
شفقت علی خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری میں بھارتی سرپرستی سب کے سامنے عیاں ہے۔ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور بامقصد مذاکرات کا خواہاں ہے۔
انہوں نے بھارت کے سکھ یاتریوں کو کرتار پور راہداری سے روکنے کے اقدام کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ یہ عمل خطے میں بھائی چارے اور امن کی راہ میں رکاوٹ ہے۔