پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی

07:41 PM, 19 Sep, 2025

اسلام آباد :پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں 23 اکتوبر تک توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود 23 اپریل سے بند کر رکھی ہے، جسے اب مزید ایک ماہ کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث کیا گیا ہے۔ اب تک بھارتی طیارے پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکتے۔

مزیدخبریں