خیبر میں سی ٹی ڈی کی فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

09:41 PM, 19 Sep, 2025

پشاور:خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت محمد نعیم، محمد کریم اور نورنبی کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ دہشت گرد لالہ چینہ میں ایک مسجد پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ دہشت گرد خفیہ ٹھکانے میں موجود تھے، جنہیں خفیہ اطلاع پر نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو کلیئر کر دیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں