راولپنڈی:آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جن کے دوران سکیورٹی ذرائع کے مطابق 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے گوارگو میں فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چاغی کے علاقوں امین آباد اور سیاہ چنگ میں بھی سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کیں، جن میں مزید 6 دہشت گرد مارے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق فتنہ الہندوستان سے بتایا جاتا ہے۔ کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے۔
بلوچستان: آپریشن ردالفتنہ 3، مختلف کارروائیوں میں 11 دہشت گرد ہلاک
10:37 AM, 19 Sep, 2026