صرف 5 ڈالر کی بجلی میں 27 منٹ کی پرواز، برقی طیارے نے سب کو حیران کردیا

01:11 PM, 19 Sep, 2026

امریکہ : فضائی سفر میں ایندھن کے بڑھتے اخراجات کے پیش نظر برقی طیاروں کی تیاری پر کام تیزی سے جاری ہے، اور امریکی کمپنی ہارٹ ایرو سپیس نے اس شعبے میں اہم پیش رفت کی ہے۔

کمپنی کے تیار کردہ 30 نشستوں والے برقی طیارے ’X1‘ نے نیویارک میں اپنی پہلی کامیاب آزمائشی پرواز مکمل کرلی۔ 76 فٹ لمبے اور تقریباً 25 ہزار پاؤنڈ وزنی اس طیارے نے صرف بیٹری پاور پر 27 منٹ تک پرواز کی۔

آزمائشی پرواز کے دوران طیارہ تقریباً 1100 فٹ کی بلندی پر رہا، جبکہ اس پوری پرواز میں استعمال ہونے والی بجلی کی لاگت صرف 5 ڈالر بتائی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ پیش رفت مستقبل میں روایتی جیٹ فیول پر انحصار کم کرنے اور کم خرچ فضائی سفر کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں