کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے کے بعد دہشتگردوں کے خلاف آپریشن مکمل، 8 دہشت گرد ہلاک

12:10 PM, 19 Sep, 2026

کوہاٹ: پولیس لائنز کوہاٹ کی مسجد میں دھماکے کے بعد دہشتگردوں کی جانب سے دراندازی کی کوشش کی گئی، جس کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

 پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔ ایلیٹ فورس کے کمانڈوز، سی ٹی ڈی ٹیموں اور سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران عمارت کے اہم حصوں کو کلیئر کرلیا۔

 حکام کے مطابق ایک خودکش بمبار نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔

 آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید خود جائے وقوعہ پر موجود رہے اور آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں کا حوصلہ بڑھایا۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ اور ڈی پی او کوہاٹ نے آپریشن کی نگرانی کی، جبکہ جی او سی کوہاٹ بھی موقع پر موجود رہے۔

 آئی جی خیبرپختونخوا نے کارروائی میں حصہ لینے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کو شاباش دی اور ان کے لیے انعامات کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے جانباز جوان قوم کا فخر ہیں۔

مزیدخبریں