2027 شیورلیٹ سلویراڈو 1500: قیمت بڑھ گئی، طاقت اور جدید فیچرز میں بھی اضافہ

02:32 PM, 19 Sep, 2026

امریکہ : امریکی گاڑی ساز کمپنی شیورلیٹ نے 2027 ماڈل کی Silverado 1500 کے مختلف ٹرِمز کی قیمتیں اور نمایاں فیچرز سامنے آگئے ہیں۔ نئی پک اپ میں زیادہ طاقتور انجنز، جدید ٹیکنالوجی اور اضافی ڈرائیونگ اسسٹنس فیچرز شامل کیے گئے ہیں، تاہم تقریباً تمام ٹرِمز کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

انٹری لیول WT کی قیمت 41,395 ڈالر سے شروع ہوگی۔ اس میں 12.2 انچ ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر، 16.3 انچ انفوٹینمنٹ اسکرین، ایل ای ڈی لائٹس اور ٹریلر ہچ سمیت کئی فیچرز معیاری دیے گئے ہیں۔ اس ماڈل کا 2.7 لیٹر ٹربو انجن اب 350 ہارس پاور اور 455 پاؤنڈ فٹ ٹارک پیدا کرے گا۔

Custom ٹرِم کی قیمت 46,395 ڈالر، جبکہ Z71 ماڈل کی ابتدائی قیمت 50,695 ڈالر رکھی گئی ہے۔ آف روڈ شوقین افراد کے لیے Custom Trail Boss کی قیمت 57,195 ڈالر اور Trail Boss کی قیمت 63,995 ڈالر سے شروع ہوگی۔

لائن اپ کے لگژری ماڈل High Country کی قیمت 74,495 ڈالر ہے، جس میں 22 انچ وہیلز، پینورامک سن روف، 12 وے پاور سیٹس اور Super Cruise ڈرائیونگ اسسٹنس شامل ہے۔

سب سے زیادہ آف روڈ صلاحیت رکھنے والے ZR2 کی قیمت 79,995 ڈالر سے شروع ہوگی۔ اس میں 3.0 لیٹر ٹربو ڈیزل انجن، 35 انچ آف روڈ ٹائرز، 2 انچ لفٹڈ سسپنشن، خصوصی آف روڈ سسپنشن اور Baja ڈرائیو موڈ شامل ہیں۔ ZR2 کے ساتھ اضافی آف روڈ پروٹیکشن کے لیے Bison پیکیج بھی دستیاب ہوگا۔

2027 Silverado 1500 کی فروخت رواں سال کے آخر میں شروع ہونے کی توقع ہے، جبکہ صارفین تک گاڑیوں کی ترسیل 2026 کے اختتام کے قریب شروع ہوگی۔

مزیدخبریں