سکھر، کراچی اور حیدرآباد ایئرپورٹس کے منصوبوں کا جائزہ، سندھ میں ایوی ایشن انفراسٹرکچر کی بہتری کا فیصلہ

03:26 PM, 19 Sep, 2026

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں صوبے کے ایوی ایشن انفراسٹرکچر، ایئرپورٹس کی ترقی اور ایوی ایشن یونیورسٹی کے قیام سے متعلق مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس میں سکھر، کراچی اور حیدرآباد ایئرپورٹس کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے مسافروں کے لیے سہولیات بہتر بنانے، پروازوں کی سکیورٹی اور ایوی ایشن کے شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے امور پر غور کیا گیا۔

 وزیراعلیٰ سندھ کو سکھر ریجن میں نئے گرین فیلڈ ایئرپورٹ کے قیام کے لیے جاری فزیبلٹی اسٹڈی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

 اجلاس میں ایوی ایشن یونیورسٹی کے قیام کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا، جس کا مقصد صوبے میں ایوی ایشن سے متعلق تعلیم اور تربیت کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔

 اجلاس کے دوران سندھ میں فضائی سفر کے بنیادی ڈھانچے کو مزید بہتر بنانے اور مسافروں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

مزیدخبریں