سپیشل ریلیف سکیم: وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے پٹرول پر رعایت اور اہم تبدیلیوں سے آگاہ کر دیا

04:12 PM, 19 Sep, 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے مستحق طبقات کے لیے سپیشل ریلیف اسکیم کے تحت 800 سی سی تک گاڑیوں، اور یکم جنوری 2006 کے بعد رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں اور رکشوں کو پٹرول پر ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، جس میں اب تک 17 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد رجسٹر ہو چکے ہیں۔

عوام کی سہولت کے لیے اسکیم میں تین اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے رجسٹریشن فیس ختم، ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پٹرول کی حد کا خاتمہ اور 5 لیٹر سے کم پٹرول ڈلوانے پر ہفتے میں 500 روپے رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام صوبائی حکومتیں اس اسکیم کی حمایت کر رہی ہیں جبکہ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 9771 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں