شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 8دہشتگرد ہلاک،دو اہلکار زخمی

شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 8دہشتگرد ہلاک،دو اہلکار زخمی

لاہور: شیخوپورہ کے علاقے  نارنگ منڈی کے علاقے میں محکمہ انسداد دہشت گردی کائونٹر ٹیرررزم (سی ٹی ڈی )  کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے۔ کارروائی کے دوران مقابلے میں 8دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ 4 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان جماعت احرار گروپ سے تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 2اہلکار بھی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

مقابلے کے دوران 3سے 4دہشت گرد فرار بھی ہوئے جن کی تلاش جاری ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے 3کلو گرام بارودی مواد اور خودکش جیکٹس برآمد ہوئی ہیں۔