حکومت مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال کر رہی ہے:مسعودخان

11:50 AM, 20 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

آزادکشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ حکومت مسئلہ کشمیر کو حقیقی معنوں میں اجاگر کرنے کے لئے ہر ممکن وسائل استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں آزاد جموں وکشمیر کے سابق صدر سردار یعقوب خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری سیاسی قیادت مسئلہ کشمیر کے بارے میں متحد ہے۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال ، آزاد جموں وکشمیر کے عبوری قانون1974 اور آزاد کشمیر کی ترقی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

مزیدخبریں