حکمران احتساب میں نہیں اللہ کی پکڑ میں آئے ، نوازشریف پہلے سیاستدان نہیں جو جیل جائیں گے:شیخ رشید

حکمران احتساب میں نہیں اللہ کی پکڑ میں آئے ، نوازشریف پہلے سیاستدان نہیں جو جیل جائیں گے:شیخ رشید
کیپشن: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیںفائل فوٹو

رحیم یار خان: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کہا حکمران احتساب میں نہیں اللہ کی پکڑ میں آئے ہیں اور نوازشریف پہلے سیاستدان نہیں جو جیل جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں پریس کانفرنس میں شیخ رشید نے نے کہا کہ عام آدمی کے پاس گیس ، بجلی اور نہ ہی پانی ہے۔ جنوبی پنجاب کے لوگ جانتے ہیں ملتان میں میٹرو کتنی کامیاب ہوئی،ملک میں پینے کا پانی نہیں، لوگ ہیپاٹائٹس سے مر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت،بھارتی وزیراعظم کیخلاف برطانیہ میں سیکڑوں افراد کا مظاہرہ

سربراہ عوامی مسلم کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف ووٹ کو عزت دو کی بات کررہے ہیں،ووٹ دیتے وقت ہم آنکھوں پر پٹیاں باندھ لیتے ہیں،چھوٹی عمر میں ہی نوازشریف کے بچے ارب پتی بن گئے ، ہم پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اورعمران خان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے جبکہ سازش کے تحت اداروں کے خلاف باتیں کی جارہی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ جب تک کرپٹ لوگ نہیں نکلیں گے تب تک غیر آئینی اقدام اور طالع آزماؤں کا خطرہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کیا کوئی آدمی سوچ سکتاہے کہ جج کے گھر پر ایک دن میں دو مرتبہ فائرنگ ہو، ایسے ملک میں غریب کیسے محفوظ ہوسکتے ہیں، گوجرانوالہ کے ڈی سی کو پنکھے سے لٹکا دیا، پھر کہتے ہیں بہت زبردست گورننس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس کا پانی کے نمونے پنجاب سے ٹیسٹ،خیبرپختونخوا میں اتائیوں کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم
شیخ رشید کا کہنا تھاکہ حکمران احتساب میں نہیں، ختم نبوت کےخلاف چور دروازے سے کرنے پر اللہ کی پکڑ میں آئے ہیں، سوائے میرے سارے مولیوں نے ختم نبوت کے خلاف ووٹ دیا اور مولانا فضل الرحمان نے پہلی مرتبہ اس معاملے پر میرا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:لندن ایک بار پھر شریف خاندان کا مسکن بن گیا،شہباز شریف اور حمزہ شہباز بھی برطانیہ جائیں گے
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں پینے کا پانی نہیں، لوگ ہیپاٹائٹس سے مررہے ہیں، لوگ آج جنوبی پنجاب کی بات کرتے ہیں، میں زمانہ طالب علمی سے کرتے ہیں، پنجاب کو تقسیم کرکے اس کی بدمعاشی کو ختم کیا جائے، سارے ممبران قومی اسمبلی میں بھیڑ بکریاں ہیں، دنیا کی تاریخ میں کسی آدمی کا سپیکر اتنی مرتبہ بند نہیں ہوا جتنا میرا ہوا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں