یمن کی بندرگاہ پر امریکی فضائی حملہ، جاں بحق افراد کی تعداد 80 ہو گئی ، 171 زخمی

11:51 AM, 20 Apr, 2025

صنعاء : یمن کے علاقے راس عیسیٰ میں واقع تیل بردار بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 80 ہو گئی ہے، جبکہ 171 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی حکام اور حوثی باغیوں کے مطابق اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ حملہ امریکی فورسز کی جانب سے کیا گیا، جس کے بارے میں امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد حوثیوں کو ایندھن کی فراہمی روکنا اور ان کے مالی وسائل کو نشانہ بنانا تھا۔

اس کے علاوہ  امریکہ نے حوثی باغیوں کی مالی مدد کے الزام میں انٹرنیشنل بینک آف یمن پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ حملے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے، اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

مزیدخبریں