اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے کچھ حصوں میں بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے، جبکہ کئی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔
تاہم اسلام آباد اور اس کے گردونوا ح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسی طرح بونیر، مالاکنڈ، مانسہرہ، مری، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔
بلوچستان کے زیادہ تر اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔ تاہم پنجاب اور سندھ کے اکثر اضلاع میں موسم گرم اور خشک ہی رہے گا۔