وزیر اعظم کا پولیو کے خاتمے کے لیے شفاف مہم کا آغاز

05:43 PM, 20 Apr, 2025

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح بچوں کو قطرے پلا کر کر دیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی فریضہ ہے اور بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے اس موذی مرض کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔

وزیر اعظم نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور انسداد پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے اس موقع پر پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے لیے کیے گئے خصوصی انتظامات کا بھی ذکر کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مربوط حکمت عملی اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے ہی اس بیماری سے ہمیشہ کے لیے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

وزیر اعظم نے انسداد پولیو مہم میں تعاون پر عالمی ادارہ صحت (WHO)، گیٹس فاؤنڈیشن اور دیگر شراکت دار اداروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزیدخبریں