سندھ حکومت کی جانب سے خواتین کے لیے مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم کا اعلان

05:58 PM, 20 Apr, 2025

کراچی:سندھ حکومت نے خواتین کو سفری سہولیات فراہم کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم متعارف کروا دی ہے۔ یہ منصوبہ محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کی جانب سے شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد خواتین کو روزمرہ آمد و رفت میں درپیش مشکلات میں کمی لانا ہے۔

اس اسکیم سے مستفید ہونے کے لیے درخواست دہندہ کا سندھ کا مستقل رہائشی ہونا لازم ہے، جبکہ وہ یا تو طالبہ ہو یا ملازمت پیشہ خاتون۔ درخواست گزار کے پاس درست اور مصدقہ ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا بھی ضروری ہے۔

حکومت کی جانب سے اسکوٹیز کی تقسیم شفاف انداز میں قرعہ اندازی کے ذریعے کی جائے گی، جس کی نگرانی میڈیا نمائندگان کریں گے۔ منتخب خواتین کو یہ اسکوٹی سات سال تک فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مفت اسکوٹی حاصل کرنے کی خواہش مند خواتین سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کرا سکتی ہیں۔

مزیدخبریں